صوبائی کابینہ میں ایک بار پھر رد و بدل کی تیاری، وزیراعظم نے گرین سگنل دے دیا

پشاور (پی این آئی) کئی دفعہ رد و بدل کے بعد ایک بار پھر خیبر پختون خوا کابینہ میں نئے وزیروں کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا۔اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ملاقات میں وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کو خیبر پختون خوا کابینہ میں نئے وزراء شامل کرنے کے لیے گرین سگنل دیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا کابینہ میں 1 سابق وزیر اور 3 نئے چہرے شامل کیئے جائیں گے۔نئے وزراء کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن و حلف برداری آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ چاروں نئے وزراء ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، پشاور اور نوشہرہ سے کابینہ کا حصہ بنیں گے۔وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2 وزراء سے اضافی چارج واپس لینے کا بھی امکان ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close