کراچی (پی این آئی) آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ نے بچوں کو سڑکوں پر پڑھانے کا اعلان کردیا ہے، سید طارق شاہ نے کہا کہ پیر سے سندھ میں اسکول نہ کھولے گئے تو بچوں کو سڑکوں پر پڑھائیں گے، جن پرائیویٹ اسکولوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، انہیں کیوں بند رکھا جا رہا ہے؟ تفصیلات کے مطابق آل پرائیویٹ اسکولز مینجمٹ ایسوسی ایشن سندھ کا سید طارق شاہ کی صدارت میں ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں سکول کھولنے سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔آل سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا سندھ حکومت سے پیر سے اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا۔ اسکول نہ کھولنے کی صورت میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا بچوں کو سڑکوں پر پڑھانے کا اعلان کیا۔اسکول ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا کہ 23 اگست کے بعد تعلیمی نظام آوَٹ ڈور اسکولنگ پر منتقل کیا جائے گا۔ طارق شاہ نے کہا کہ جن پرائیویٹ اسکولوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، انہیں کیوں بند رکھا جا رہا ہے؟ اب بات پریس کانفرنس اور مطالبات سے آگے نکل گئی اب احتجاج کیا جائے گا۔واضح رہے سندھ حکومت نے صوبے میں تمام اسکولز مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے کاشت کار اور عوام مستقبل میں پانی کے شدید بحران کا سامنا کرسکتے ہیں، ہمارا مقصد وفاق اور ارسا کی زیادتیوں سے آگاہ کرنا ہے، ارسا ہمارے پانی کی کمی کا ازالہ کرے ، اس وقت ہمیں 19 فیصد شارٹیج ملی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر ارسا اپنی مرضی سے فیصلے کرتا رہا تو ہمیں شدید بحران کا سامنا ہوسکتا ہے اور یہ بحران شہروں میں پینے کے پانی تک پہنچ جائے گا لہذا سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں مزید ایک ہفتے تک تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزید ایک ہفتے تک اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس ایک ہفتے کے دوران اساتذہ اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں