قرعہ اندازی کے ذریعے ججز میں پلاٹوں کی تقسیم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الاٹمنٹ معطل کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 میں پلاٹوں کے لیے ہونے والی حالیہ قرعہ اندازی میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کر دی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے اس حوالے سے حکم امتناع جاری کردیا ہے۔عدالت نے حکومت کو مقامی افراد کو آباو اجداد کی زمینوں سے بے دخل کرنے سے بھی روک دیا ۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ حیرت انگیز طور پر کرپشن اور جرائم میں سزا پانے والے ججوں کو بھی پلاٹ ملے اور پوری ضلعی عدلیہ کو پلاٹ ملے۔ اس صورت میں جن کی زمینیں لی گئیں وہ انصاف کے لیے کہاں جائیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طیبہ تشدد کیس میں سزا پانے والے اور کرپشن پر ہٹائے جانے والے ججوں کو بھی پلاٹ ملے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ اٹارنی جنرل کو کیس میں معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ کو وفاقی حکومت سے ہدایات لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے پوچھ کر بتائیں کہ ریاست کی زمین کچھ طبقات میں تقسیم کرنے کا کے لیے کیا اہلیت ہے اور اس سلسلے میں کیا پالیسی ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close