ملتان(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سے متاثر ہو کر سعودی عرب میں بھی گرین سعودی عربیہ مہم شروع کی جارہی ہے، مہم کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کی شجر کاری مہم کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کی بات کی جارہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے شجر کاری کی جارہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کلائمٹ چینج سے مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، وزیر اعظم نے عوام کو ماحولیات سے متعلق آگاہ کیا، شجر کاری مہم میں عوام کی دلچسپی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں، عوام کے بغیر شجر کاری مہم کامیاب نہیں ہوگی۔ پاکستان سے متاثر ہو کر سعودی عرب میں بھی گرین سعودی عربیہ مہم شروع کی جارہی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں شجر کاری مہم اکتوبر میں شروع ہوگی، مہم کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کی شجر کاری مہم کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں