کورونا ویکسی نیشن کیلئےشناختی کارڈ کی شرط ختم

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے خواجہ سراوں کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ خواجہ سراں کو کورونا کی سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے گی۔ خواجہ سراوں کے گھروں کے قریب ویکسی نیشن کیمپ لگائیں جائیں گے۔ اس سے قبل خواجہ سرا کمیونٹی نے اسپتالوں اور ویکسنیشن سینٹرز پر الگ کانٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ خراجہ سراوں کا کہنا ہے کہ انہیں سینٹرز پر لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے دوران طنز اور طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وہ مردوں اور عورتوں کی قطاروں میں بغیر ہچکچاہٹ شامل نہیں ہوپاتے ہیں۔ خواجہ سرا نے کہا کہ صرف جناح اسپتال نہیں شہر کے تمام مراکز پر ہمیں ویکسین کے معاملے پر ترجیح دی جائے ور شہری بھی اس وقت ہمارا خیال کریں۔ خواجہ سرا کمیونٹی نے بتایا کہ شہر میں ان کے سروے کے مطابق 18 ہزار سے زائد خواجہ سرا موجود ہیں، انہوں نے بتایا کہ کئی خواجہ سراوں کو شناختی کارڈ نا ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

close