نواز شریف کو وطن واپس آکرعوام کو حقیقت سے آگاہ کریں، شیخ رشید

راولپنڈی (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس آکرعوام کو حقیقت سے آگاہ کریں محرام الحرام میں انتشار پھیلانے والوں کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا راولپنڈی کے تاجرمحرم الحرام کے جلوسوں کے لئے ہمیشہ کی طرح بھرپور تعاون کریں گے،کوروناوائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کے لئے ایک بڑے ہسپتال کا کام دسمبر میں شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں نئے وارڈز کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ آج ہم نے 20 نئے وینٹی لیٹرز این سی او سی فراہم کئے ہیں کیونکہ اس وقت کوروناوائرس کی چوتھی لہر کی وجہ سے راولپنڈی میں کورونا وائرس بڑھ رہا ہے اوراب یہاں85 وینٹی لیٹر ہو چکے ہیں جبکہ15 وینٹی لیٹرز ہمیں اور ملیں گے انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں دوسرے بڑے ہسپتال کا کام دسمبر تک شروع کر دیا جائے گے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے تاجروں اور دکانداروں سے کہوں گا کہ وہ محرم الحرام کی وجہ سے تعاون کریںمحرم الحرام کے جلوسوں میں کسی قسم کا انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا محرم الحرام کے حوالے سے لاہور جائوں گااوروزارت داخلہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں 40 سال سے لال حویلی پر ہونے والا جلسہ محرم الحرام کی وجہ سے منسوخ کیا گیا افغان سفیر کی بیٹی کے حوالے سے سارے ثبوت اور فوٹیج ہمارے پاس موجود ہیںنور مقدم کے جو قاتل ہیں ان کی فرانزک رپورٹ مل گئی اور میچ بھی کر گئی اوراس کیس میں والدین سمیت تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیئے گئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف خود پاکستان واپس آئیں اور آ کر اپنی قوم کو سچ بتائیں جبکہ شہباز شریف نے اب تک اپیل نہیں کی اورنواز شریف کو واپس آنا پڑے گاپی ڈی ایم کو کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک اہم رول پلے کرنے جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close