ملکی سالمیت اور اس کا دفاع ہم پر لا زم ہے، سراج الحق

چنیوٹ (آئی این پی )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں نفاذ اسلام کے لئے جدو جہد کرنا ہو گی ،حکمران روز قیامت جواب دہ ہو ں گے کہ آج 73برس بیت گئے ،ہم اللہ سے کئے گئے وعدے پورے نہ کر سکے، آج ہم اسلام سے دور ہو نے کی سزائیںبھگت رہے ہیں ، جمعرات کو جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ آپس کے اختلافات بھلاتے ہو ئے علاقائی اور قومیت جیسے جھگڑے ختم کر کے قوم کو ایک جھنڈے تلے کلمہ طیبہ پر متحد ہو نے کی ضرورت ہے ، سراج الحق نے کہا کہ ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور اس کا دفاع ہم پر لا زم ہے جس کیلئے ہم سب اپنے آپس کے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے اور ایک منظم قوم کی حیثیت سے اور اسلام کی خاطر مر مٹنے کیلئے ہمیں اپنا کلیدی کردار ادا کر نا ہو گا ۔

close