پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالر کی کمی

کراچی (آئی این پی )پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 22کروڑ 30لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 24ارب 64کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں،اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب 62کروڑ ڈالر سے زائد ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر موجود ہیں،اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ماہ بیرونی قرضوں اور کورونا ویکسین کی درآمد کیلئے ادائیگی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close