ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

اسلام آباد(آئی این پی)ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 27.5فیصد کی شرح سے نمو ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021 میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 111.4ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 27.5 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی 2020 میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 87.3ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں 10.95فیصدکی نمو ہوئی۔جون میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 100.4ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 27.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں