ایف پی سی سی آئی اور آن لائن کیب سروس کریم کارپورٹ کے مابین معاہدے پر اتفاق

اسلام آباد(آئی این پی )آن لائن کیب سروس کریم کی کارپورٹ سیلز منیجر ثناء شکیل نے کریم کارپورٹ سیلز ٹیم کے ہمراہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کیپٹل آفس اسلام آباد کے چیئرمین کیپٹل آفس قربان علی ، چیف کوآرڈینیٹر مرزا عبدالرحمن، سابق نائب صدر سجاد سرور اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی محمد عابد خان و دیگر سے ملاقات کیپٹل آفس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔کارپورٹ سیلز منیجر ثناء شکیل نے شرکاء کو اغراض و مقاصد بیان کیے ۔ کریم کارپوریٹ سیلز ٹیم اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے کریم کارپورٹ کی جانب سے صارفین کو سے درپیش شکایات اور مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔جس پر کریم کارپورٹ سیلز منیجر ثناء شکیل نے مذکورہ بالا شکایات پر جلد ایکشن لینے اور مستقبل میں صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے دوران ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین کیپٹل آفس قربان علی ، چیف کوآرڈینیٹر مرزا عبدالرحمن، سابق نائب صدر سجاد سرور اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی محمد عابد خان اورکریم کارپورٹ سیلز ٹیم کے مابین آن لائن کیب سروس کریم کارپورٹ کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام ممبران ، جملہ سٹاف سمیت ملک بھر میں موجود تمام ٹریڈ باڈیز کو خصوصی ریلیف کیساتھ ساتھ فلیٹ ریٹ کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ ایف پی سی سی آئی کی تمام ٹریڈ باڈیز ، ممبران و جملہ سٹاف مستقبل قریب میں کریم سے کس طرح مستفید ہوں گے اور ایف پی سی سی آئی کو کون سا فلیٹ ریٹ فراہم کیا جائے گا ۔ ثناء شکیل سیلز منیجر نے بتایا کہ جس طرح کریم کارپورٹ نے پی ٹی سی ایل کے ساتھ معاہدے کیا اور انکو جو ریلیف اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں اسی طرح ایف پی سی سی آئی کو بھی خصوصی ریلیف و سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ کریم کارپورٹ کے سربراہ بھی جلد پاکستان آکر ایف پی سی سی آئی عہدیداران سے ملاقات کریں گے تاکہ بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جا سکیں ۔ انہو نے کہا کہ ایم او یو پر دستخط ہونے کے بعد ملک بھر میں ایف پی سی سی آئی کے ارکان ، تجارتی اداروں اور عملے کو مراعات فراہم کی جائیں گی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قربان علی چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اور مرزا عبدالرحمن چیف کوآرڈینیٹر نے کریم کارپورٹ کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے تعلقات کی راہ ہموار کرنے اور سروس کی بہتری کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close