پاک فوج کا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس کا کیا ہوا؟تفصیلات آگئیں

جہلم (پی این آئی) پاک فوج کا تربیتی طیارہ پنجاب کے شہر جہلم کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تربیتی مشاق طیارے کو جہلم کے قریب حادثہ پیش آیا۔ چھوٹا طیارہ چھمالہ کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ اور سیکنڈ پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے۔حادثے کے بعد پاک فوج کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو سیل کردیا۔ پاک فوج کی جانب سے طیارہ گرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پاک فوج کا طیارہ گر کر تباہ ، دونوں پائلٹس کا کیا ہوا؟تفصیلات آگئیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close