تحریک عدم اعتماد کس صورت میں کامیاب ہو سکتی ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے آخرکار حقیقت تسلیم کر لی

اسلام آباد (پی این آئی )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد سودے کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی ۔پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ کراچی کے جلسے میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں شرکت کریں گی ، ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ صحافی لاپتا ہونے لگیں تو بڑی تکلیف دہ بات ہے ، ہم پہلے دن سے ہی یہ کہہ رہے ہیں کہ لاپتا افراد کا معاملہ حل کرنے کی ضرورت ہے ، جمہوریت کے اندر لاپتا افراد نہیں ہونے چاہئیں ، تحریک عدم اعتماد سودے کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی، تحریک عدم اعتماد لانے کا اگر اتنا شوق ہے تو سینیٹ سے شروع کریں ، سینیٹ سے پتا چل جائے گا کہ تحریک عدم اعتماد کی حقیقت پاکستان میں کیا ہے ، جو ملک آئین کے مطابق نہیں چلتا وہاں تحریک عدم اعتماد بھی نہیں ہو تی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close