جوبائیڈن کی فون کال کا انتظار؟ غیر ملکی صحافیوں کے سوال پر وزیراعظم کا کرارہ جواب

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر جوبائیڈن کی فون کال کا حقیقت میںانتظارنہیں کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر غیر ملکیوں صحافیوں سے گفتگو کے دوران نیوز ایجنسی رائٹرز کے نمائندے کے سوال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں سن رہا ہوں کہ صدر جوبائیڈن نے مجھے کال نہیں کی، یہ ان کا معاملہ ہے، ایسا نہیں ہے کہ میں ان کا انتظار کر رہا ہوں۔وزیراعظم عمران خان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا تھا کہ اگر جوبائیڈن نے ہماری قیادت کو اسی طرح نظر انداز کیا تو ہمارے پاس اور مواقع بھی ہیں۔فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں معید یوسف کا کہنا تھا کہ امریکہ کے صدر نے ایک اہم ملک کے طور پر وزیراعظم سے بات نہیں کی، حالانکہ امریکہ خود کہتا ہے کہ افغانستان میں بہت اہمیت ہے اور ہم اشارے کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

close