جنید صفدر کی شادی کا معاملہ شہباز شریف کو فیل کرنے کیلئے اٹھایا گیا؟ حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)بیچارے چچا اتنی دیر بعد اپوزیشن کے اجلاس میں اسلام آباد پہنچے، چچا ٹی وی پر نمودار ہوئے ہی تھے کہ انہیں فیل کرنے کیلئے شادی کی خبر جاری کر دی گئی، شہباز گل نے مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی خبر کو شہباز شریف کی سیاسی پیش قدمی کے خلاف قرار دے دیا-تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہبازگل نے مریم نوازکے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چچا (شہبازشریف) بے چارے اتنی دیر بعد اپوزیشن کے سربراہی اجلاس میں اسلام آباد پہنچے تو بیٹے کے نکاح کی خبر جاری کردی گئی۔شہباز گل نے کہا کہ ’چچا ٹی وی پر نمودار ہوئے ہی تھے کہ انہیں فیل کرنے کے لیے شادی کی خبر جاری کی گئی، یہ چند گھنٹے بعد یا کل صبح بھی دی جاسکتی تھی‘۔وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’غلط بیانی کرنا آپ کاوطیرہ ہے، جس کا سلسلہ آپ نے بیٹے کی شادی پر بھی جاری رکھا، عوام کوسچ بتائیں کہ پراپرٹی کے بارے میں آپ نےکیاکہا تھا کہ میری لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے‘۔شہباز گل نے لکھا کہ ’کیلبری فونٹ سےجعلی کاغذات عدالت میں جمع کرائےگئے، عدالت سےسزا ہوئی، اب آپ لندن نہیں جا سکتیں‘۔واضح رہے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی ہے ، مہمانوں کو دعوت نامے بھی بھیج دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی قومی احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہورہی ہے ، جن کا نکاح رواں ماہ 22 اگست کو لندن میں ہوگا ، نکاح کی یہ تقریب لندن کے لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنر میں ہوگی ، مذکورہ تقریب کے دعوت نامے بھی مہمانوں کو ارسال کردیے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ عائشہ سیف یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں جب کہ محمد جنید صفدر نے بھی برطانیہ سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے ، جنید صفدر اور عائشہ سیف کے رشتے کی بات قائد ن لیگ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close