آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، عثمان بزدار

لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر زور دیتا ہے ، آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔ بدھ کو اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر اپنے پیغام میںوزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، پاکستان کا آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر زور دیتا ہے، اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع دے کر قومی دھارے میں شامل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close