پی آئی اے انتظامیہ کا کورونا ویکسین نہ لگوانے پر اسٹاف کے خلاف بڑا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی) پی آئی اے انتظامیہ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر اسٹاف کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔پی آئی اے نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملازمین کو 13 اگست تک ویکسین لگوانے کی آخری وارننگ جاری کردی۔پی آئی اے انتظامیہ نے سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین نا لگوانے پر پی آئی اے اسٹاف کو 300 روپے یومیہ اور افسران کو 500 روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close