ویکسین لگوائے بغیر اساتذہ کے اسکولوں میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں 22 اگست تک اسکولوں کے اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ 22 اگست تک تمام سرکاری اور نجی اسکولز کے اساتذہ اور دیگر عملے کی ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے۔ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 22 اگست کے بعد کسی کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مراد راس نے یہ بھی کہا کہ ویکسینیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سکول کو سیل کردیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں