وہ سرکاری ملازمین جن کی محرم اور یوم آزادی کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کی محرم اور یوم آزادی کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں۔ چودہ اگست کوجیلوں میں پرچم کشائی کی تقریب جبکہ محرم الحرام میں جلوس اور مجالس کی تقریبات منعقد کروانے کاحکم دے دیا گیا ہے۔افسران اور اہلکاروں کی محرم الحرام اورچودہ اگست کے موقع پرچھٹیاں منسوخ کردی گئیں اورہفتہ وارچھٹی کے موقع پر افسران کوبھی جیلوں میں رہنے کاحکم جاری کردیا گیا ۔آئی جی جیل مرزاشاہد سلیم بیگ نے جیلوں میں 14اگست کے موقع پرخصوصی تقریبات کےانعقاد کاحکم دیتے ہوئے مراسلہ بھجوایا ہے کہ تمام جیلوں میں تقریبات میں فنڈزکی عدم موجودگی پرمخیرحضرات سے مٹھائیاں منگوا کرقیدیوں میں تقسیم کرنے کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close