اسلام آباد ہائی کورٹ میں کورونا کا شکار وکیل پیش ہونے پر کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(آئی این پی ) ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں کورونا کا شکار وکیل پیش ہونے پر کھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب معمول کے مطابق مختلف مقدمات کی سماعت کررہے تھے کہ ایک مقدمے کے دوران ایڈوکیٹ زبیر جرال نامی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسے کورونا ہے لیکن اس کے باوجود وہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔ وکیل کی جانب سے خقود کو کورونا کا مریض بتانے پر عدالت میں کھلبلی مچ گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ جب آپ کورونا کا شکار تھے تو کیوں پیش ہوئے، آپ کو عدالت نہیں آنا چاہیے تھا، عدالت نے کورونا کا معلوم ہونے پر وکیل اور اس کے زیر استعمال کرسی کو باہر نکال دیا، فاضل جج نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ کمرہ عدالت میں انسداد کورونا اسپرے کیا جائے۔

close