مبشر کھوکھر کے قتل کے کیس میں مزید انکشافات

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کے قتل کے کیس کے ملزم ناظم نے انکشاف کیا ہے کہ مقتول مبشر نے ملزم ناظم کو شادی کی تقریب میں دیکھ لیا تھا اور اسے سلام بھی کیا، لیکن تقریب میں وزیر اعلی کی موجودگی کے باعث مبشر نے اسے کچھ نہ کہا، جیسے ہی وزیر اعلی نکلے تو باہر جاکر قتل کر دیا۔ مانووال گاں میں مقتول مبشر اور ملزم کا گھر چند قدم کے فاصلے پر ہی ہے۔ مرکزی ملزم ناظم کے اہلخانہ گھر سے غائب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم ناظم کا کوئی چچا قتل نہیں ہوا، بلکہ ملزم ناظم نے اس سے قبل اپنے بھائی کے قتل کے کیس میں جھوٹی گواہی دینے پر ایک شخص منشا کو قتل کیا تھا، جس پر اسے سزائے موت ہوئی تھی تاہم اپیل پر 2019 میں رہائی مل گئی تھی۔ ملزم ناظم کے بھائی اسلم عرف بلا کی گھٹا گروپ سے مخالفت تھی۔ مبشر کھوکر ملزم ناظم کے بھائی اسلم کی حمایت کرتا تھا اور مقتول بلا کے کیس کی پیروی بھی کرتا رہا۔ اسلم عرف بلا کے قتل کے بعد الزام حاجی اختر اور ذوالفقار سمیت 10 افراد پر لگا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close