نوازشریف کو2آپشن دینے والوں کے اپنے تمام آپشن ختم ہوچکے، رانا ثنااللہ

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ( ن )کے رہنما و صوبائی صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو2آپشن دینے والوں کے اپنے لیے تمام آپشن ختم ہوچکے ہیں ،اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جوبائیڈن کو ایک فون کال کی اپیلیں کرنے والوں کے مشوروں کی نوازشریف کو ضرورت نہیں،شیخ رشید ایک مشور ہ اپنے سابق باس مشرف کو بھی دے، جو پاکستان سے بھاگا ہوا ہے،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی پناہ گزین اپنے ٹانگے کی فکر کرے، کوچوان بھاگنے والا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close