مبشرکھوکھر قتل کیس میں نامزد ایک اور ملزم گرفتار

لاہور(آئی این پی)لاہور پولیس نے مبشر کھوکھر کے کیس میں نامزد ملزم عمر حیات کو بھی گرفتار کر لیا،پولیس کو بیان میں عمر حیات نے بتایا کہ ملزم ناظم نے اسے گھر بلایا ، راستے میں نئے کپڑے اور جوتے خریدے اور کسی سے موٹر سائیکل مانگی ،کسی سے شادی ہال کا راستہ پوچھا اور پھر تقریب کے باہر چھوڑ کر چلا گیا،نامزد ملزم عمر حیات کے مطابق اسے گولی چلنے کی آواز آئی ،کچھ دیر انتظار کے بعد وہ گھر واپس آگیا،گھر آکر مبشر کھوکھرکے قتل کا پتا چلا ،عمر حیات کے مطابق ناظم اکثر کہتا تھا کہ مبشر کھوکھر نے اس کے بھائی اور چچا کو قتل کرایا تھا۔

نواشریف کو ارجنٹ پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کی پیش کش کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 24 گھنٹے کے اندر پاسپورٹ جاری کرنے کی پیش کش کر دی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی برطانیہ میں ویزہ توسیع درخواست مسترد ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے، ان کا پاسپورٹ 16 فروری 2021 کو ایکسپائر ہو چکا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پیش کش کی ہے کہ اگر قائد ن لیگ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں تو انہیں فوری پاسپورٹ فراہم کر دیا جائے گا، جبکہ پاکستان واپس آنے پر انہیں سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ لیکن واپس آنے کے بعد انہیں گرفتاری بھی دینا ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں