اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار حکمران جماعت الیکشن میں شفافیت لانے کیلئے تگ و دو کر رہی ہے، دھاندلی کے پروردہ رائے دینیکی بجائے راہ میں روڑے اٹکانے میں مصروف ہیں۔ مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ شفافیت کے نام سے بھاگنے والے نااہلوں کیلئے الیکٹرانک سسٹم ڈراؤنا خواب ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ چھانگا مانگا سیاست کرنے والوں کے تابوت کی آخری کیل ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ نااہلوں کی سیاست میں آمد دھونس اور دھاندلی کی بدولت ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار حکمران جماعت الیکشن میں شفافیت لانے کیلئے تگ و دو کر رہی ہیاور دھاندلی کے پروردہ رائے دینے کے بجائے راہ میں روڑے اٹکانے میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں