ن لیگ کے اندر دو بیانیے، شاہد خاقان عباسی نے حتمی رائے دے دی

کراچی (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی سوچ بالکل ایک جیسی ہے، ن لیگ کے اندر دو بیانیے ممکن ہی نہیں ہیں، ن لیگ کا بیانیہ ملکی ترقی کا ہے اور وہی رہے گا. رانا تنویر کی رائے سن لی ہے ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں اس پر عمل بھی کروں گا،شہباز شریف یہ نہیں کہا کہ 2018ء کے انتخابات کمزور حکمت عملی کی وجہ سے ہارے۔وہ جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر لگانے کے خلاف ہوں، اپوزیشن جماعتیں اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں. کراچی میں ایسا ایڈمنسٹریٹر آنا چاہئے جس پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی بھی متفق ہوں، پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات سے نہیں بھاگنا چاہئے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغانستان میں زمینی حقائق تیزرفتاری سے بدل رہے ہیں،طالبان نے کابل پر بزور طاقت قبضہ کیا تو عالمی برادری اسے تسلیم نہیں کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close