کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے سابق وزیراعلی ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔دونوں رہنماؤں کو سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت تھی جس پر دونوں رہنماؤں نے اپنے رفقا سے مشورہ کرنے کا وقت مانگا تھا۔تاہم اب دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔تاہم باقاعدہ شمولیت کے لیے 8 اگست کو جلسہ عام منعقد کیا جائے گا اور جلسہ عام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہونگے۔ پیپلزپارٹی کا بڑا سیاسی چھکا، ن لیگ کی دو بڑی اور تگڑی وکٹیں گر گئیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں