حکومت نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی ہے، مریم نواز

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے ہیں، حکومتی عہدیداروں کی چھلانگوں کا مطلب نواز شریف ان کے اعصاب پر سوار ہیں اور حکومت نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی ہے۔جمعہ کونائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ ویزا ایشو پر حکومتی عہدیداروں کی چھلانگوں کا مطلب نواز شریف ان کے اعصاب پر سوار ہیں اور حکومت نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نہ صرف پاکستان کا حال ہیں بلکہ مستقبل بھی ہیں، نواز شریف کی صورت میں حکومت کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آرہی ہے جس کو باقی شائد بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے ہیں۔(اح+م ا)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close