مقبوضہ کشمیر میں 5اگست 2019کے یکطرفہ اقدامات واپس لینا ہوں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (آئی این پی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوتوا پالیسیوں کے باعث بھارت میں اقلیتیں عدم تحفظ کاشکارہیں ، آبادیاتی تناسب کوتبدیل کرنیکی گھنائونی سازش بے نقاب ہوچکی ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کیلئے کرداراداکرے،مقبوضہ کشمیر میں 5اگست 2019کے یکطرفہ اقدامات واپس لینا ہوں گے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرامن قائم نہیں ہو سکتا،تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن قربان حسین کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور برطانوی پارلیمنٹ اوربین الاقوامی فورمز پر سفارتی کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی وزیرخارجہ نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بحث ہمارے موقف کی توثیق ہے، بھارت کے 5اگست کے یکطرفہ اقدامات کو کشمیریوں نے یکسرمسترد کیا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوتوا پالیسیوں کے باعث بھارت میں اقلیتیں عدم تحفظ کاشکارہیں ، آبادیاتی تناسب کوتبدیل کرنیکی گھنائونی سازش بے نقاب ہوچکی ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کیلئے کرداراداکرے،انھوں نے کہا کل کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے پاکستان بھرمیں ریلیاں نکالی گئیں، بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک سے پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرامن قائم نہیں ہو سکتا،وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5اگست 2019کے یکطرفہ اقدامات واپس لینا ہوں گے ، پاکستان، کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔

close