ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ایس ایچ او معطل کر دیا گیا

چونیاں (پی این آئی) شہری علاقوں میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافے پے صوبائی حکومت نے سخت اقدامات شروع کر دئیے ہیں اور پنجاب کے شہر چونیاں کے علاقے تھانہ الہ آباد میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ایس ایچ اوکو معطل کردیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر ملک شمشیر کھوکھر کو ایس ایچ او چونیاں تعینات کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ الہ آباد میں گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر تاجر کو قتل کردیا گیا تھا۔۔۔۔

نور مقدم کے قتل کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں ہیں اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ گھر میں ایسا کوئی کام ہورہا ہے۔ پبلک پراسیکیوٹر نےکہا تھا کہ ملزم کی والدین کے ساتھ بات ہورہی تھی لیکن انہوں نے پولیس کو آگاہ نہیں کیا ، انہوں نے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی، جب ملازم نےکال کی تو وہاں ایکٹ ہو رہا تھا،انہوں نے پولیس کے بجائےتھراپی ورک والوں کوبھیجا،پستول بھی ملاہے جو ملزم کے والد ذاکر جعفر کے نام پر ہے۔۔۔

close