لاجواب سروس،پی آئی اے پرواز میں مسافروں کو پانی کی چھوٹی بوتل بھی نہیں دے گی

کراچی (پی این آئی) پی آئی اے نے اپنے اربوں روپے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے ایک ایک پائی بچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی آئی اے کی کی مینیجر فلائٹ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق قومی ائیرلائن کی اندرون ملک پروازوں پرمسافروں کواب منرل واٹر کی ہاف لیٹربوتلیں فراہم نہیں کی جائیں گی۔ اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پانی طلب کرنے پر عملہ مسافروں کوگلاس میں پانی فراہم کرے گا۔ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پروازکا عملہ نئی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ لاگ بک کے ذریعےفراہم کرے گا۔۔۔۔

نور مقدم کے قتل کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں ہیں اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ گھر میں ایسا کوئی کام ہورہا ہے۔ پبلک پراسیکیوٹر نےکہا تھا کہ ملزم کی والدین کے ساتھ بات ہورہی تھی لیکن انہوں نے پولیس کو آگاہ نہیں کیا ، انہوں نے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی، جب ملازم نےکال کی تو وہاں ایکٹ ہو رہا تھا،انہوں نے پولیس کے بجائےتھراپی ورک والوں کوبھیجا،پستول بھی ملاہے جو ملزم کے والد ذاکر جعفر کے نام پر ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close