کورونا وباء سے نادرا نے اب تک 30 کروڑ روپے کما لیے

(پی این آئی) کورونا کی وباء نے جہاں دوسرے بےشمار مسائل پیدا کیے ہیں وہاں یہ کچھ اداروں کے لیے بڑی آمدنی کا ذریعہ بھی بن گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ کے اجراء سے اب تک نادرا کو 30 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے، نادرا ترجمان کے مطابق ایک سو روپے فی سرٹیفکیٹ کے حساب سے اب تک 30 لاکھ افراد کو ویکسین سرٹیفکیٹ کا اجراء کیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق ویکسین لگوانے والے تمام افراد ویکسین سرٹیفکیٹ نہیں لیتے سرٹیفکیٹ صرف وہی حاصل کرتے ہیں جنہیں دستاویزات میں درکار ہوتا ہے،ذرائع کے مطابق ویکسین لگوانے والے تمام افراد کا ڈیٹا اب تک اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ویکسین لگوانے کے باوجود لاکھوں افراد ویکسین سرٹیفیکٹ سے محروم ہیں،جبکہ محکمہ صحت کے زرائع کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے کا کام 24 گھنٹے جاری ہے اور ہر گھنٹے اعداد وشمار بڑھتے جارہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close