لاہور(پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اثاثوں میں مبینہ تضاد کے کیس میں کلین چٹ دے دی۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعلی پنجاب کے جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا ہے۔ کچھ عرصہ قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو نوٹس سالانہ ظاہر کیے جانے والے اثاثوں کے گوشوارے میں مبینہ تضاد پر بھیجا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو کلین چٹ دیدی گئی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں