ویکسینیشن سینٹر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی)صوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،ضلع شرقی میں ڈا یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس میں ویکسی نیشن سینٹر24گھنٹے کھلا رہے گا،خالق دینا ہال، جناح اسپتال اور لیاری جنرل اسپتال کا ویکسین سینٹر بھی کھلا رہے گا۔ چلڈرن اسپتال، نیو کراچی گورنمنٹ اسپتال کا ویکسی نیشن سینٹر بھی24گھنٹے فعال رہے گا،خیال رہے میں سندھ میں کورونا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر صوبائی حکومت نے ساخت پابندیوں کا اطلاق کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close