سندھ میں پی ٹی آئی کے متحرک ہونے سے مخالفین چیخیں ماررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ(آئی این پی)معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے متحرک ہونے سے مخالفین چیخیں ماررہے ہیں،آزادکشمیراورپی پی 38میں شکست پرمخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہیں، پی پی 38میں تحریک انصاف نین لیگ کو گھر میں گھس کر مارا، اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سینٹرل پنجاب تحریک انصاف کامضبوط مورچہ بننے جا رہا ہے پی پی 38میں تحریک انصاف نے نون لیگ کو گھر میں گھس کر مارا، شکست کے بعداپوزیشن ایسی باتیں کررہی ہے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں جھنڈے گاڑنے جارہی ہے عمران خان کی قیادت میں سندھ میں تبدیلی کے جھنڈے گاڑھیں گے، و زیراعظم نے سندھ میں پی ٹی آئی کی ٹیم کومیدان میں اتاردیاہے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے عوام کوان کے حقوق دلائیں گے سندھ سے آنے والے بیانیے کا مقصدعوام کی فلاح وبہبودنہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے متحرک ہونے سے مخالفین چیخیں ماررہے ہیں ہمارا مقصد سندھ سے غربت کا خاتمہ کرناہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close