کورونا وائرس کی چوتھی لہر، راولپنڈی میں لاک ڈائون کا فیصلہ

راولپنڈی(آن لائن)پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں بتدریج تیزی اور مثبت کیسوں کی شرح12فیصد تک پہنچنے پر راولپنڈی کے 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کافیصلہ کیا ہے جو آج (بروزہفتہ)سے نافذالعمل ہو کر6اگست تک جاری رہے گا اس ضمن میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے نوٹیفکیشن نمبر SO(G)/P&SHD/4-7/2020میں کہا گیا ہے گزشتہ2ہفتے سے پنجاب میں کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو صحت عامہ کے لئے انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے جس کے لئے فوری حفاظتی اقدامات کی سخت ضرورت ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ضلع راولپنڈی میں 6 اگست تک کنٹرولڈآمدورفت کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت عمر بلاک فیز8،گلی نمبر16ڈھوک کھبہ نزد کمیٹی چوک ،گلی نمبر19آریہ محلہ ،گلی نمبر16نیو گلزار قائد،گلی نمبر1بنکر کالونی نزد عسکری 14،گلی نمبر5کے آر ایل اورگلی نمبر3نیو لالہ زار2واہ کینٹ کے علاقوں میں بڑے شاپنگ مالز،مارکیٹیں،تجارتی مراکز،سرکاری و نجی دفاتر اور ریستوران بند رہیں گے ،تمام مذہبی،ثقافتی اور نجی اجتماعات پر پابندی ہو گی،ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے گی البتہ نجی گاڑیوں پر محدود آمدورفت کی اجازت ہو گی ڈیپارٹمنٹل سٹور ادویات اور گروسری کے علاوہ تمام سیکشن بند رکھیں گے ،جہاں گاہکوں کو محدود تعداد میں داخلے کی اجازت ہو گی ،سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز اور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسیاں ، میڈیکل سٹور،ویکسینیشن سینٹر،ہسپتال اور کلینک ،پٹرول پمپ ، کریانہ وگروسری سٹور ،گوشت و مرغی کی دکانیں ،دودھ، دہی پھل ،سبزی کی دکانیں کوریئر سروس اور یوٹیلیٹی سروس کے ادارے 24گھنٹے کھلے رہ سکتے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close