عذیر بلوچ کیسز، پولیس اہلکاروں کو گواہی دئیے بغیر واپس جانا بھاری پڑ گیا

کراچی(آئی این پی)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے مقدمات میں پولیس افسرواہلکاروں کو گواہی دئیے بغیر واپس جانا بھاری پڑ گیاعدالت نے مدعی مقدمہ انسپکٹر سجاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے جب کہ 2گواہان پولیس اہلکاروں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں،عدالت نے ایس ایچ او ماری پور کو بھی شوکازنوٹس جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق ملزم عذیربلوچ کیخلاف 3مقدمات کی سماعت ہوئی تو گواہان پولیس اہلکارعدالت میں آکر گواہی دیئے بغیر ہی واپس چلے گئے تھے،عدالت میں سماعت کے دوران گواہان کو بلانے کیلئے آوازیں لگتی رہیں تاہم گواہان موجود نہیں تھے،آئندہ سماعت پرتفتیشی افسرسے کیس پراپرٹی،پولیس پیپربھی طلب کر لیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close