پنجاب کے عوام نے نواز شریف اور مریم کا بیانیہ مسترد کردیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 11 جماعتیں تھیں تو یہ کچھ نہ کرسکے اب یہ پانچ چھ لوگ کیا احتجاج کرسکتے ہیں، ن لیگ بیانیہ مسترد ہونے کی وجہ سے دھڑے بندی کا شکار ہے، پنجاب کے عوام نے بھی نواز شریف اور مریم کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کا رزلٹ ثابت کرتا ہے کہ تحریک انصاف ملک گیر جماعت ہے۔ پنجاب کو ن لیگ کا گڑھ کہا جاتا تھا تاہم اب ثابت ہوچکا ہے کہ وزیراعظم قومی لیڈر ہیں۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے بھی نواز شریف اور مریم کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔ پی ڈی ایم کی 11 جماعتیں ملکر حکومت کے خلاف کچھ نہ کرسکے تو یہ پانچ چھ لوگ کیا کریں گے۔ ن لیگ بیانیہ مسترد ہونے کی وجہ سے دھڑے بندی کا شکار ہے۔کچھ رہنما پارٹی کو ایک طرف کھینچنا چاہتے ہیں جبکہ نوازشریف اور مریم پارٹی کو دوسری طرف کھینچنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close