لاکھوں روپے تک قرضہ، حکومت نے غریب گھرانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کامیاب پاکستان پروگرام کا اجلاس ہوا،جس میں کامیاب پاکستان پروگرام کے اجرا سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیر خزانہ نے پروگرام میں نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ کامیاب پاکستان پروگرام سے 45 لاکھ گھرانے مستفید ہوسکیں گے،سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام کے تحت صفر مارک اپ پر چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے، کامیاب کسان کے تحت 12.5 ایکڑ کے مالکان کو نرم شرائط پر قرضے مل سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھر کی تعمیر کیلئے 27 لاکھ سے 20 لاکھ تک قرضہ ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close