سعودی عرب میں ہزاروں ملازمتیں، بیروزگار پاکستانی اپنا پاسپورٹ تیار کر لیں، خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے ہزاروں موقع پیدا ہونے کا امکان، سعودی عرب کے ویژن 2030 سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اہم بیان سامنے آ گیا- تفصیلات کےمطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات میں سعودی عرب کے ویژن 2030 کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 میں پاکستان لیبر فراہم کر سکتا ہے- وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب میں پہلے سی پاکستانی لیبر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جن کی قابلیت کسی بھی دوسرے ملک کی لیبر سے اچھی ہے، انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 میں پاکستانی لیبر کو ترجیحی بنیادوں پر منتخب کیا جائے، جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید بہتری آئی گی- وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں یکساں مذہبی ، ثقافتی اوربرادرانہ مراسم ہیں ، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ، امید ہے سعودی عرب پاکستانیوں کی ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کے لیے والہانہ عقیدت ہے، سعودی عرب کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کو اپنی ترقی سے تعبیر کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کا موقف قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ فیصل شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ میرا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے، پرتپاک استقبال کرنے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مشکور ہوں ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، پرتپاک استقبال کرنے پر حکومت پاکستان کامشکور ہوں، ہمارے درمیان انتہائی خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، دونوں ملک مشترکہ تعلقات بڑھانے کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔قبل ازیں سعودی وزیرخارجہ فیصل شہزادہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان پہنچے تو اس موقع پر وزار ت خارجہ کے سینئر حکام نے سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا جب کہ سعودی سفیرنواف سعید المالکی بھی استقبال میں موجود تھے ، اپنے دورے کے دوران پرنس فیصل بن فرحان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسی کے امور پر بات چیت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں