داسو ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے چین نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہر مشکل میں ساتھ دینے پر چین کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے دشمنوں کو ناکامی ہوئی،داسو واقعے کی تحقیقات دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں، داسو واقعے کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جو سی پیک کو ناکام کرنا چاہتی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close