مسافر خوار، عید کے دن ٹرین کا انجن فیل ہو گیا، متبادل انجن منگوا کیا گیا

رحیم یار خان (پی این آئی) جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس کا انجن فیل ہو گیا، آخری اطلاعات تک ٹرین صادق آباد سٹیشن پر موجود ہے۔ ٹرین میں موجود مسافر پریشان ہیں کہ عید کے موقع پر اپنی منزلوں پر پہنچنے کے لیے انہیں اب نہ جانے مزید کتنی دیر انتظار کرنا پڑے گا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متبادل انجن منگوا لیا گیا ہے، جس کے بعد خراب انجن ہٹا کر اسے لگا دیا جائے گا اور ٹرین اپنی منزل کی جانب گامزن ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close