لاہور ( پی این آئی ) سٹی ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے وارڈنز کو عید کے ایام میں ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر چالان کرنے سے روک دیا ۔سی ٹی او لاہور نے ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کرنے کی جائے انہیں پھول اور مٹھائیاں پیش کیں ساتھ ہی دوبارہ ایسا نہ کرنے کی تلقین بھی کی ۔سی ٹی او لاہور نےمال روڈ پروارڈنز کی ڈیوٹی کا معائنہ کیا اور نقد انعام ، تعریفی اسناد تقسیم کیں, ساتھ ہی وارڈنز کو ہدایت کی گئی کہ چالان صرف سنگین خلاف ورزی پر کیا جائے گا،معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو وارننگ دی جائے گی، البتہ کم عمر ڈرائیورز ، ون ویلر اورہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں