آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے عید کا پہلا دن کہاں اور کس کیساتھ گزارا؟ تفصیلات آگئیں

راولپنڈی (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر موجود پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے اور ان کے مادر وطن کے دفاع کے جذبے کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کی بھی تعریفکی ۔اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سرحدوں کی سیکیورٹی یقینی بنانا پاک فوج کےعزم کا اعادہ ہے ۔ ہم وطن کے دفاع کےلئے ہروقت تیار ہیں اور ہر قیمت پر تمام خطرات سے پاکستان کا دفاع کریں گے ۔ آرمی چیف نے فارمیشن کی سماجی و اقتصادی منصوبے کیلئے سول انتظامیہ سے تعاون کی تعریف بھی کی ۔

close