عید الاضحی کے موقع پر این سی او سی نے پابندیاں لگانے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک آبادی کا بڑا حصہ کورونا ویکسین نہیں لگواتا، پابندیاں لازمی ہیں۔اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل پہلی دفعہ پاکستان میں ایک دن میں 6 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن کی گئی۔ویکسینیشن کی بڑھتی ہوئی تعداد حوصلہ افزا ہے لیکن اس میں اور تیزی لانی کی ضرورت ہے تاکہ تمام سماجی اور معاشی پابندیاں ختم کی جا سکیں. جب تک آبادی کا بڑا حصہ ویکسین نہیں لگواتا، پابندیاں ناگزیر ہیں۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک آبادی کا بڑا حصہ کورونا ویکسین نہیں لگواتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close