اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈحکومت نے پٹرول کے بعد، آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ کرکے عوام سے جینے کاحق چین لیا عمران خان رجیم پٹرول اور آشیائ خوردنوش کی قیمتیں کم کرنیمیں بری طرح ناکام رھا پاکستان میں اس وقت پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرھے ملک میں پٹرول 118روپے فی لیٹر اور چینی110روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران رجیم اور ان کاوزیر خزانہ ووزرائ اور کرائے کے ترجمانوں کافوج ظفرموج بجٹ سیشن کیدوران عوام کوریلیف دینے کے دعوے کرتے رھے یہ حکومت کارکردگی میں ،،زیرو،،اور بھونکنے میں ،،ھیرو،، ہیں ترجمان نے کہا کہ اس حکومت نے گالم گلچ کلچر کوپروان چڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی حکمران ٹولہ،مہنگائی، بیروزگاری، کیخاتمے پرکوئی توجہ نہیں دے رھی اس حکومت کی ترجیحات میں،غربت کانہیں،غریب،کاخاتمہ شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی نہیں سلیکٹیڈ امپورٹیڈ، پیراشوٹرز اور سیاسی لوٹوں کا ایک ھجوم ھے پی۔ڈی۔ایم۔موجودہ حکومت کی تمام فیصلوں کو مستردکرتی ھے یہ حکومت غریب دشمن اور عوام دشمن حکومت ھے#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں