بڑے سرکاری ادارے کے کتنے ملازمین میں بھارتی ڈیلٹا کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی؟

کراچی(آئی این پی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کورونا وائرس کے بھارتی ویرینٹ کے نشانے پر آگیا ، پی سی اے اے کے 6ملازمین اچانک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں،کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث پی سی اے اے انتظامیہ پریشان ہوگئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق پی سی اے اے ہیڈکوارٹر میں شعبہ ‘ایچ آر’ اور شعبہ ‘کارگو ‘کے 3،3ملازمین کورونا کے بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کا شکار ہوئے ہیں، ملازمین کی اچانک طبیعت بگڑنے پر ٹیسٹ کروائے تو کورونا مثبت آگیا جبکہ تمام 6ملازمین کو گھروں پر قرنطینہ کردیا گیا ہے،کورونا ویکسینیشن سے متعلق ڈائریکٹر ایچ آر نے تمام ملازمین کا ڈیٹا 19جولائی تک فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close