پاکستان کا افغان مسئلے پر خصوصی کانفرنس کا اعلان

اسلام آبا(آئی این پی ) پاکستان نے افغانستان مسئلے پر خصوصی کانفرنس کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان افغانستان مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم اور سابق صدر افغانستان حامد کرزئی میں رابطہ ہوا، مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئی۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امید ہے کانفرنس سے افغانستان کے مسائل کے حل کی نئی امید جاگے گی، کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائینگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں