عید الاضحی کے موقع پر بینک کب سے کب تک بند رہیں گے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالضحیٰ کی 3چھٹیوں کا اعلان کردیا، اسٹیٹ بینک کے ملازمین کو20 سے 22 جولائی تک چھٹیاں ہوں گی، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کی تمام برانچز بند رہیں گی۔اعلامیہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی عیدالضحیٰ کے موقع پر تین روز کیلئے تمام مالی لین دین، کاربار سے متعلق سرگرمیاں معطل رہیں گی، اس دوران اسٹیٹ بینک کے ملازمین کوبیس سے بائیس جولائی بروز منگل، بدھ اور جمعرات تک چھٹیاں ہوں گی۔ اسٹیٹ بینک نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کی تمام برانچز بند رہیں گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالضحیٰ کی 3چھٹیوں کا اعلان کردیا، اسٹیٹ بینک کے ملازمین کو20 سے 22 جولائی تک چھٹیاں ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close