کورونا کا پھیلا: وفاقی دارالحکومت میں مزید 6 علاقوں میں لاک ڈاون نافذ

اسلام آباد (آئی این پی ) حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں کورونا کا پھیلا روکنے کیلئے سخت اقدامات کرتے ہوئے اسلام آباد کے مزید 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ سیکٹر ای سیون گلی نمبر 5 سمیت اسلام آباد کے مزید 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق میڈیا ٹاون اے بلاک کی گلی نمبر 15، بحریہ ٹاون فیز فور کی گلی نمبر 10 میں سمارٹ لاک ڈان لگایا گیا۔ ریور گارڈن کی گلی نمبر 15، سیکٹر ای سیون گلی نمبر 5، کورنگ ٹاون کی گلی نمبر 5 میں بھی سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ جھنگی سیداں کے کشمیری محلہ گلی کی نمبر 10 میں بھی سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close