اماراتی درہم کتنے کا ہو گیا؟ روپے کے مقابلے قدر میں بڑا اضافہ

کراچی (پی این آئی) پاکستانیوں کے پاس اماراتی درہم کی اچھی قیمت وصول کرنے کا بہترین موقع۔ خلیج ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے اماراتی درہم کی قیمت میں بھی واضح اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں اماراتی درہم کی قیمت 43 روپے 31 پیسے کی سطح پر پہنچ چکی، یوں امارات سے پاکستان رقوم بھیجنے والے تارکین درہم کی اچھی قیمت وصول کر سکتے ہیں، اور اگر تھوڑا سا مزید انتظار کیا جائے تو عید الاضحیٰ کے بعد پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں اماراتی درہم کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ اگست کے مہینے میں اماراتی درہم کی قیمت 44 روپے کی سطح عبور کر سکتی ہے، یہ صورتحال ان پاکستانیوں کیلئے بہت فائدہ مند ہو گی جو پاکستان میں متحدہ عرب امارات سے آنے والے درہم وصول کرتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ کے حوالے سے جاری ہونے والی یومیہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.35روپے سے کم ہو کر 159روپے اور قیمت فروخت159.45روپے سے کم ہو کر159.15روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.40روپے سے گھٹ کر159.10روپے اور قیمت فروخت159.70روپے سے گھٹ کر159.50روپے پر آ گئی ۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کمی یورو کی قدر میں ہوئی، جس کی قیمت ایک ہی دن میں 1روپے تک گر گئی، جس سے یورو کی قیمت خرید 186.20روپے سے کم ہو کر185روپے اور قیمت فروخت188روپے سے کم ہو کر187روپے ہو گئی۔ اسی طرح70پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے سے کم ہو کر217.50روپے اور قیمت فروخت220.20روپے سے کم ہو کر219.50روپے پر آ گئی ۔

close