عمران خان سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہیں، مریم نواز

مظفر آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان آپ عوام کا نہیں سلیکٹرز کا انتخاب ہیں، اور سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے ہجیرہ کالج گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے کہا میر ے علاوہ کوئی چوائس نہیں ، عمران خان آپ عوام کا نہیں سلیکٹرز کا انتخاب ہیں، اور سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہیں، آپ چوائس اس لیے ہو آپ ہربات پرجھک جاتے ہیں، عمران خان نے لوگوں کو بتادیاکہ ان میں اورنوازشریف میں کیا فرق ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کچھ بھی کریں کشمیر اپنا فیصلہ سناچکا ہے، آپ کشمیر آنے کی زحمت نہ کریں۔ عمران خان اپنا نمائندہ یہاں اس لیے لانا چاہتے ہیں کہ کشمیر کو صوبہ بنائیں، یہ سازش تیار کر چکے ہیں صرف عملدرآمد کرنا ہے، لیکن بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد کے بعد سر اٹھا کر چلنے کے قابل نہیں رہے، تو ایسی کرسی سے موت ہی اچھی ہے، عمران خان نے اتنے سال جدوجہد کے بعد گھاٹے کا سودا کیا، اب تو وہ یہ کہنے کے قابل بھی نہیں کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، کیوں کہ آپ کے راز ان کے پاس اور ان کے راز آپ کے پاس ہیں۔عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، انہوں نے اپنے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کا ٹھپہ لگوالیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close